Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ازبکستان کا2روزہ دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ ازبکستان دورے کا مقصد دونوں ممالک میں فوجی اور دفاعی تعاون بڑھانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ازبکستان کے صدر جناب شوکت مرزایوئیف، وزیر دفاع اور چئیرمین اینڈ سیکرٹری برائے سٹیٹ سیکیورٹی سروس ازبکستان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں کے دوران چیف آف آرمی سٹاف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ازبکستان کی فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع آمدپر چیف آف آرمی سٹاف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تاشقند میں یادگارِ شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

متعلقہ خبریں