پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔
او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اوراگست میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 1.40ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں پی ایس او کی 1.55ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگست میں پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.73 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 8 فیصد کم اور رواں سال جولائی کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اگست میں ملک میں 0.79ملین ٹن اور رواں سال جولائی میں پی ایس او کی 0.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر18فیصد اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں25فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
اس کے برعکس فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر84فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















