Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دلہن کے ایل ای ڈی لائٹس والے لہنگے کی ویڈیو وائرل

شادی کے دن کو خاص بنانے کے بے شمار طریقے ہیں، اور پاکستان سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے دلہن کے لباس کے تصور کو بالکل ہی بدل دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دلہن کے لہنگے پر مختلف رنگوں میں ایل ای ڈی لائٹس چمکتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rehab Danial (@rehabmaqsood)

یہ ویڈیو خود دلہن نے، جس کا نام ریحاب خان ہے، نے شیئر کی ہے اور اس انوکھے لہنگے کے متعلق بھی بتایا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

دلہن نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “میرے لباس کو میرے سوپر ڈوپر شوہر نے ڈیزائن کیا تھا جو ہمیشہ چاہتا تھا کہ اس کی دلہن اپنے کے بڑے دن پر روشنیوں سے چمکے مجھے کہا گیا تھا کہ لوگ تمہارا مذاق اڑائیں گے لیکن میں نے اسے فخر سے پہنا، جیسا کہ میں جانتی ہوں کہ کسی آدمی نے ان کی دلہن کے لیے اس قسم کی کوشش نہیں کی۔”

جیسے ہی یہ کلپ انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا ، سوشل میڈیا صارفین نے دولہے کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اس پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں