Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل اور گیس سے متعلق اہم خبر آگئی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

 پاکستان پیٹرولیم انفارمیشن سروس اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69 ہزار 9سو 38 ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار69 ہزار 6 سو 50بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3260 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

جوگزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3225 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33845 بیرل، پی پی ایل 10988 بیرل، پی اوایل 4630 بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1051 بیرل ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح ہفتہ رفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی کیس کی اوسط یومیہ پیداوار 714 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 623 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 61 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1918ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں