Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروبار کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی

کاروبار کرنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

 تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عملدرآمد کا امکان ہے، جس کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا، بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں