Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات نگران وزیراعظم کو پیش

غیرقانونی فارن ایکسچینج کمپنیز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیر اعظم کو ایف آئی اے کی 15 اگست سے اب تک کی غیرقانونی فارن ایکسچینج کمپنیز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق غیرقانونی فارن ایکسچینج کمپنیز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی اور ایف آئی اے کی جانب سے 48 چھاپوں میں 59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن میں اب تک 48 ایف آئی آرز درج کروائیں اور 11 انکوائریز درج اور ان میں 9 کو کیسز میں تبدیل کیا گیا۔

اس کے علاوہ کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے نے ایک لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی کرنسی قبضے میں لی جبکہ دیگر کرنسیوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد کی رقم بھی پکڑی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ غیرقانونی فارن ایکسچینج کمپنیز اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایف آئی اے نے 9 کروڑ 83 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی بھی ریکور کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں