نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا مینڈیٹ پرامن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران کا تعارفی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی کو پرنسپل سیکریٹری برائ وزیراعلیٰ لعل جان جعفر کی جانب سے سیکریٹریٹ کے امور پر بریفنگ دی گئی۔
نگران وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن امان کا قیام اولین زمہ داری ہے، نگران حکومت کا مینڈیٹ پرامن ماحول میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، چیف ایگزیکٹو کا دفتر عوامی مسائل کے حل میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، صوبائی امور کی احسن طریقے سے انجام دہی افسران کی زمہ داری ہے، ہم پر جو زمہ داری عائد ہوتی ہے اسکا تقاضہ ہے کہ محنت اور خلوص نیت سے کام کریں۔
علی مردان ڈومکی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران میرے دست و بازو اور ٹیم ہیں، مجھے توقع ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے افسران میرے ہاتھ مضبوط کرینگے، صوبے اور عوام کی خدمت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















