پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے نگران وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے بجلی چوری ہورہی تھی مگر کوئی نہیں روک رہا تھا جو چیزیں ٹھیک کر رہے ہیں وہ ایک ماہ کی نہیں کئی برسوں کی غلطیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کنٹرول کا فائدہ آئندہ 15 دنوں میں ہوگا۔ 3700 روپے میں گیس درآمد کر کے 1100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں نہیں دے سکتے، بجلی اور گیس کا گردشی قرض 5400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام جاری ہے جو یکم جولائی سے لاگو ہوں گی، غریب آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















