Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

14 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1208 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ ہے۔

شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.30 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1164 روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔

اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1198 ، راولپنڈی 1199،گوجرانوالہ 1200، سیالکوٹ 1210، لاہور 1240، فیصل آباد 1200، سرگودھا 1190، ملتان 1214، بہاولپور 1237، پشاور 1200 اور بنو ں میں سیمنٹ 1200 روپے ریکارڈکی گئی ۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1144، حیدرآباد 1150، سکھر 1200، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1170 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں