پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اندرون سندھ کندھکوٹ میں مشترکہ کارروائی کی ہے۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق آپریشن کندھکوٹ کےگاؤں اوگاہی تحصیل کندھ کوٹ کشمور میں کیا گیا، آپریشن کے دوران ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی اور 14 گرفتار ہوئے، گرفتار ڈاکوؤں کا تعلق منظور عرف گالا اوگاہی گینگ سے ہے۔
ترجمان رینجرز سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ، گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















