نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات ہوئی جس میں میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کرانے، انتخابی عمل کے دوران میڈیا کو سہولیات کی فراہمی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے انتخابات کے شفاف انعقاد میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، نگران حکومت انتخابات کے لئے ماحول سازگار بنائے گی۔
مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جائے گا۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ میڈیا انتخابات کے دوران الیکشن کے مختلف مراحل کا حصہ ہوتا ہے، میڈیا الیکشن کمیشن کے لئے پل کا کردار ادا کرتا ہے، انتخابات میں مستند رپورٹنگ سب سے اہم ہے تاکہ عوام تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


















