Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور چال بے نقاب

کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور چال بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر اس ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی کچھ اندازہ نہیں ہے۔

بی سی سی آئی حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں