Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر توانائی کا گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

نگران وزیر توانائی محمد علی نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی نے پاور سیکٹر کے حوالے سے بریفنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کام جاری ہے کیونکہ گیس کے شعبے میں روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس شعبے کا گردشی قرض 28 سے 29 سو ارب روپے ہے اس لیے گیس کے شعبے میں بہتری کے لیے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔

محمد علی نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے 60 فیصد صارفین کو پروٹیکٹ رکھا جائے گا اور اضافے سے متعلق کوشش ہے غریب صارفین پر 5 سو سے زائد کا بوجھ نہ پڑے۔

نگران وزیر توانائی نے کہا کہ امیر طبقے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ ہو گا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 ستمبر کو ہو گا اور قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ابھی کہنا کچھ قبل از وقت ہے تاہم ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو ضرور مثبت پیش رفت ہو گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں