Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن؛ پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل کے معاملے پر سماعت کی۔

پاک سرزمین پارٹی کا نمائندہ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا۔

نمائندہ پی ایس پی نے موقف اختیار کیا کہ پاک سرزمین پارٹی ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہوچکی ہے، مکمل طریقہ کار اور قرارداد کے بعد پارٹی کو تحلیل کیا گیا۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی کی تحلیل سے متعلق قانون خاموش ہے۔

الیکشن کمیشن نے پاک سرزمین پارٹی کی تحلیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں