Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2 ماہ میں کتنا قرضہ لیا گیا؟ اہم خبر آگئی

رواں مالی سال جولائی، اگست کے دوران 3 ارب 20 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد اور اگست کے دوران 31 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا قرض ملا۔

اگست 2023 میں 14 کروڑ 27 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض ملا۔

اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق دوطرفہ معاہدوں کے تحت سعودی عرب سے ادھار تیل سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے۔

رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کمرشل بانڈز کے اجراء کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں