چارجنگ پر لگے موبائل کے پھٹنے سے گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے شہر ناسک کے علاقے اتم نگر میں ایک دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جو حیران کن طور پر ایک موبائل فون بلاسٹ تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موبائل فون چاجنگ پر لگا ہوا تھا جو حیران کن طور پر کچھ ہی دیر میں زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے نہ صرف دروازے اور کھڑکیوں پر لگے تمام شیشے ٹوٹ گئے بلکہ گھر میں آگ بھی لگ گئے جب کہ واقعے میں 3 افراد بھی زخمی ہوئے۔
تحقیقات میں پتہ چلا کہ جس جگہ پر موبائل فون چارجنگ پر لگایا گیا تھا اس کے قریب میں پرفیوم کی کچھ بوتلیں رکھی ہوئی تھیں اور جیسے ہی موبائل فون کی بیٹری پھٹی تو قریب پڑی پرفیوم کی بوتلوں میں آگ لگ گئی جس سے زور دار دھماکا بھی ہوا۔
دوسری جانب دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔




















