Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاحت کا فروغ ضروری ہے، پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاحت کا فروغ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں قدرتی حسن اور تاریخی مقامات کے ساتھ ساتھ مذہبی سیاحت کے بھی بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے پناہ قدرتی حسن سے نوازاہے،پاکستان مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ کواپنی طرف مبذول کرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کوہ پیمائی اورمہم جوئی کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان کو سات ہزار میٹر سے بلند 186پہاڑی چوٹیوں والا ملک ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سیاحت کا فروغ ضروری ہے،غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان میں سیاحت کے لیے راغب کر کے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ کہ سیاحت کے ذریعے مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشتوں کا دارومدار سیاحت کے شعبے سے جڑا ہوا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں