Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صرف 6 منٹ میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا نیا ریکارڈ قائم

ایک کینیڈین شخص نے صرف 6 منٹ اور 49.2 سیکنڈ میں دنیا کی 50 تیز ترین مرچیں کھاکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 مائیک جیک نامی اس شخص نے غیرمعمولی ہمت دکھاتے ہوئے دنیا کی تیز ترین 50 کیرولینا ریپر مرچیں کھائی جوعام افراد ایک مرچ بھی حلق سے نہیں اتار سکتے۔

کیرولینا ریپر نامی مرچ اس قدر تیز ہوتی ہے کہ اسے زبان پر رکھنا بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کے غیرمعمولی کیمیکل منہ میں ہولناک جلن پیدا کرتے ہیں۔

کیرولینا ریپر نامی ایک مرچ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہےکہ اس میں 1,641,183 اسکوویل ہیٹ یونٹ ہوتے ہیں جو اس کی تیزی اور ترشی کو ظاہرکرتے ہیں۔

عام جلیپانو مرچ کی شدت عام طور پر 2 سے 8 ہزار یونٹ تک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا ایک ٹکڑا بھی 30 سیکنڈ تک زبان پر نہیں رکھا جاسکتا۔

ویڈیو دیکھیں:

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں