Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرتضیٰ وہاب کی تمام سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کی ہدایت

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تمام سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ عمران راجپوت نے مختلف روڈ پر جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پی آئی ڈی سی بیماؤنٹ روڈ کو نو پارکنگ زون بنا رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے تمام سڑکوں سے پتھارے ہٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہر بھر میں سڑکوں سے پتھارے ہٹائے جائیں، بارہ ربیع الاول کے موقع پر سڑکوں پر کہیں پتھارے نظر نہ آئیں جبکہ سڑکوں اور اطراف سے ٹھیلے ہٹائے جائیں۔

علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہین کمپلیکس، عبداللہ ہارون روڈ، موبائل مارکیٹ، زیب النساء اسٹریٹ، آغا خان روڈ صدر، ایٹریم مال، بوہری بازار سمیت ملحقہ علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں