Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج 2023 کا اعلان

کوہاٹ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج 2023 کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی کالج کی طالبہ عذرا ریاض نے میدان مار لیا جبکہ نجی کالج کی طالبہ نے 1027 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کی۔

کیڈٹ کالج کوہاٹ کے طالب علم محمد مامون خٹک نے 1020 لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے سعود خان اور نجی کالج کے طالب علم مصدق انور نے 1018،1018 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ضلع کرک کے نجی کالج کی طالبہ گل رخ نے 997 نمبر حاصل کر کے پری انجینئرنگ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع ہنگو کے نجی سکول کے طالب علم وقار احمد نے 970نمبر لیکر جنرل سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ضلع کرک کے نجی کالج کی طالبہ لائبہ یوسف نے 930 نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مجموعی طور پر 56718  میں سے 49010  امیدوار کامیاب ہوئے، مجموعی نتیجہ 86.41فیصد رہا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں