Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے جمہوریہ چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے چین کے 74 ویں قومی دن کے موقع پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، چین پاکستان کا مخلص دوست ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین اپنی آزادی کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے، چین نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھولا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 74 سالوں میں چین نے سائنس، ٹیکنالوجی، معیشت، ثقافت، اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں بے پناہ ترقی کی، چین آج اپنی محنت کی بدولت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین نے جس انداز میں دنیا کے سامنے ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ متعارف کرایا، اس سے ان کی قدر ومنزلت میں اضافہ ہوا، چین کے ترقی و خوشحالی کے منصوبے سے یہ ثابت ہوا کہ چین ”مشترکہ خوشحالی“ اور ”مشترکہ ترقی“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ترقی کے جس مقام پر چین آج پہنچ چکا ہے، اس سے پاکستان ہی نہیں خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہو سکتے ہیں، چین کے قومی دن کے موقع پر چین کی عوام، حکومت، چینی سفارت خانے کے تمام عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی کا یہ سفر اسی طرح جاری رہے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں