سردی آنے سے قبل عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی آمد سے قبل ہی گیس کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اسی لیے حکومت نے ملک میں گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں تیزی کر دی ہیں۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے دسمبر میں ایل این جی سپلائی کیلئے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے دسمبرمیں 2 ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں طلب کی گئی ہیں اور 4 اکتوبر تک موصولی کے بعد اسی روز بڈز کھول دی جائیں گی۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بین الاقوامی سطح پر گیس کی قیمتیں کم ہیں، تاہم سردیوں میں گیس کا استعمال بڑھ جانے کی وجہ سے قیمتوں پر فرق پڑتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















