انڈین را سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک x اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
اِس ہینڈل نے پوسٹ کیا “ڈی ایس پی فار ڈی ایس پی” اکاؤنٹ نے لکھا “ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے۔‘‘
بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی ایجنسی را ملوث نکلی،بھارتی را سے تعلق ایک اکاؤنٹ نے مستونگ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، اکاؤنٹ نے لکھا" ہر چیز کا جواب دیا جائے گا اگر تم ہم پر حملہ کرو گے"-#BOLNews #مستونگ pic.twitter.com/FpsLjZxMPC
— BOL Network (@BOLNETWORK) September 29, 2023
یاد رہے آج مستونگ حملے میں ایک ڈی ایس پی باقی لوگوں کو بچاتے ہُوئے شہید ہو گئے تھے۔
بھارت کے را سے جڑے ہُوئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں آج کے دہشت گردی کے واقعات پر خوشیاں اور شادیانے بجا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈین ڈی ایس پی ۱۶ ستمبر کو اڑی کے علاقے میں ہونے والے فالس فلیگ حملے میں مارا گیا تھا۔
انڈین را سے قریبی جڑے ہوئے اکاؤنٹ سے اس طرح کے پوسٹ کا واضح مطلب ہے کے آج کے دہشت گرد حملوں میں انڈین انوولویمنٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جشن میلاد النبیﷺ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 52 ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔


















