Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکی آرتھر نے بھارت میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا

 ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔

 پاکستان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اب مکمل طور پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا بھارت پہنچنے کے بعد پہلا بڑا بیان سامنے آگیا

 پاکستان ٹیم آج سہ پہر کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی، پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں