مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 525 روپے ہو گئی ہے۔
زندہ برائلر تھوک میں 337 اور پرچون 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
جبکہ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے کے بعد 296 سے بڑھ کر 297 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 17 روپے 63 پیسے، لہسن کی قیمت میں 21 روپے 58 پیسے کا اضافہ ہوا، دہی، دال مونگ، جلانے کی لکڑی، دودھ اور ماچس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















