Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کے نتیجے فیصل آباد میں چینی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 150 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

چینی کی نئی قیمت کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی کی جائے تو قیمت 100 روپے سے بھی نیچے آ سکتی ہے۔

دوسری جانب ایکس مل ریٹ میں بھی 25 سے 30 روپے کمی کے بعد چینی 148 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے باعث قیمتوں میں کمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چینی کی 10 ہزار سے زائد بوریاں قبضے میں لی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں