Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’جب وی میٹ ‘ کے ہدایت کار نے فلم کے سیکوئل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ہدایت کار امتیاز علی نے ’جب وی میٹ‘ کے سیکوئل سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار امتیاز علی نے ’جب وی میٹ 2‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کی اشاعت سے قبل ان سے تصدیق نہیں کی گئی، انہیں بھی اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔

Imtiaz Ali - IMDb

انہوں نے کہا کہ فی الحال نہ ہی ان کے پاس اس فلم کی کہانی موجود ہے اور نہ ہی وہ اس فلم کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’جب وی میٹ 2‘ سے متعلق افواہوں نے اس وقت جنم لیا جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک صارف نے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار شاہد کپور سے سوال کیا کہ ’آپ کو اور امتیاز علی کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے، کیا کوئی نیا پروجیکٹ آنے والا ہے؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد کپور نے کہا کہ ’اسمارٹ بوائے‘۔

واضح رہے کہ 2007 میں ریلیز ہونے والی اور امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’جب وی میٹ‘ کی کہانی ہدایتکار نے خود لکھی تھی جبکہ فلم میں کرینہ کپور اور شاہد کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Did You Know Kareena Kapoor Didn't Want To Do 'Jab We Met' And Shahid  Kapoor Convinced Her?

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں