Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

21 اکتوبر کو پورا پاکستان مینارِ پاکستان پر خوشحالی کا اسقبال کرے گا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو پورا پاکستان مینارِ پاکستان پہ خوشحالی کا اسقبال کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں ورکرز کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے کمر کس لی ہے، 21 اکتوبر کو پورا پاکستان مینارِ پاکستان پہ خوشحالی، ترقی اور مہنگائی میں کمی کا اسقبال کرے گا، مینارِ پاکستان پہ نوازشریف کا استقبال سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان بچایا تھا،اب بھی بچائیں گے، عوام کو خوش حال بنائیں گے، بجلی کے بل کس کے دور میں کم اتے تھے؟ بجلی کے بل نواز شریف ہی کم کرے گا، بجلی کے اندھیرے نواز شریف نے ختم کئے تھے، اب وہی مہنگے بجلی کے بلوں سے نجات دلائیں گے، دہشت گردی نواز شریف نے ختم کی تھی، ملک اور قوم  کی جان دہشت گردی سے پھر چھڑائیں گے۔ ان شاءاللہ

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ مہنگائی کس نے کم کی تھی؟ نواز شریف نے تو مہنگائی کون کم کرے گا؟ نواز شریف ہی کریں گے، بےروزگاری کس نے ختم کی تھی؟ نواز شریف نے تو اب وہی بےروزگاری ختم کریں گے، دہشت گردی کون ختم کرے گا؟ نواز شریف، کسان کو خوشحالی کس نے دی تھی؟ نواز شریف، کسان کو خوشحال کون کرے گا؟  نواز شریف، نوجوان کو روزگار کس نے دیا تھا؟ نواز شریف نے، نوجوان کو پھر روزگار کون دے گا؟ نواز شریف، بجلی گیس آٹا چینی اور روٹی کس نے سسستی کی تھی؟ نوازشریف، بجلی گیس آٹا چینی اور روٹی پھر کون سسستی کرے گا؟ نواز شریف۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں