سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی، جبکہ 22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔
24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام اور 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















