Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔

اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں 3.77 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.49 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبرمیں 1.01 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال ستمبرمیں 1.52 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اگست کے مقابلے میں ستمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اگست میں 1.41 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبر میں کم ہو کر 1.01 ملین ٹن ہوگئی۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں پیٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 2 فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 65 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس او کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد، اٹک پیٹرولیم 7 فیصد، شیل 16 فیصد کمی جبکہ حیسکول کی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں