ملک سے باہر بیٹھے یوٹیوبر کی انڈین را سے جڑے اینکر پرسن روہت شرما سے ہوشروبا خفیہ بات چیت سوشل میڈیا پر منظرِ عام پر آگئی
سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں یوٹیوبر کو روہت شرما سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ آڈیو میں روہت شرما یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئیر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے را کے پیڈلر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کا کہہ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر بیرون ملک مقیم یوٹیوبر کی خفیہ کال ثابت کرتی ہے کہ یوٹیوبر باقاعدہ طور پر بھارتی را کے ساتھ رابطے میں ہے جب کہ یہ یوٹیوبر اپنے سارے برطانیہ کے معاملات بھارتی را کے لوگوں سے طے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بیرون ملک مقیم یہ یوٹیوبر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لوگوں سے ہر وقت رابطے میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سیکیورٹی پیسوں کی مانگ بھی کرتا ہے جب کہ یہ ملک دشمن یوٹیوبر بھارتی خفیہ ایجنسی سے ملکر پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے نمبر بھی مانگتا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خفیہ کال میں بھارتی اینکر روہت شرما یوٹیوبر کو برطانیہ میں آئی ایس آئی کے خلاف سازش کے لئے لارڈ ریمی رینجر نامی بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے، یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت ہے کے یہ ملک دشمن پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے۔
خیال رہے کہ یہ شر پسند یوٹیوبر آئے دن ملک اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے جب کہ 9 مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو فساد کے لیے اکساتا رہا ہے، ایسے ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گھٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔



















