پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، قیمت ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر گئی ہے۔
برطانوی برینٹ آئل کی قیمت کم ہو کر 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل ، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اگر تیل سستا ہونے کا رجحان جاری رہا تو پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















