Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

13 ستمبر 2023 سے ملک بھر کی اہم بلین مارکیٹس میں سونے کی تجارت بدستور معطل ہے۔

تاجروں کےمطابق سونے کی تجارت کی معطلی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پرکی گئی ہے جو کہ صرافہ کی تجارت میں قیمتوں سےمتعلق قیاس آرائیوں، اسمگلنگ، مختلف مافیاز اور منافع خوروں کی ذخیرہ اندوزی سمیت دیگر بدعنوانیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت ستمبر کے اوائل میں 240,000 فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔ دوسری جانب سونا پڑوسی ممالک کو بھی اسمگل کیا جا رہا ہے جس سے اس کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ حکام کی طرف سے نظرثانی شدہ تجارتی قواعد کی وضاحت ہو جائے گی تو سونے کی تجارت دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں