Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان بھارت کو ورلڈکپ میں پہلی بار شکست دیکر تاریخ بدل دے گا، سابق انگلش کپتان

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دے گا اور بھارت کا آٹھویں بار پاکستان کو شکست دینے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ 

بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا ٹاکرا 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے تاہم اس میچ کے لیے سابق کرکٹرز مختلف پیشگوئیاں کررہے ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتانوں کی جانب سے پاکستان کے ہاتھوں ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کی شکست کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواب دیکھنے لگے

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ پاک بھارت میچ ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دے کر بھارت کا آٹھویں بار جیت کا خواب توڑ دے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کبھی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو شکست نہیں دے سکا۔ بھارت 1992،1996،1999،2003،2011،2015،2019 کے ورلڈکپ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرچکا ہے۔

سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں