Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت سے زراعت کے شعبے میں انقلابی ترقی لائی جاسکتی ہے، نگراں وفاقی وزیر

نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے زراعت کے شعبے میں انقلابی ترقی لائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ ڈاکٹر کوثر عبداللہ سے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ایچ ای سی سے تعاون لینے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر زرعی یونیورسٹیوں، تحقیقاتی اداروں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر کوثر ملک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے زراعت کے شعبے میں انقلابی ترقی لائی جاسکتی ہے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لانے کے لئے جلد ملک بھر میں اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں