پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی سے متعلق عوام کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی اور گلف مارکیٹس میں قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی، گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل پر آگئی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قمیت 84 ڈالر فی بیرل پر آگئی، قیمتوں میں کمی کا رجحان یا استحکام رہا تو پاکستان میں بھی بڑی کمی متوقع ہے۔
موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے تک اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ ہفتوں سے ڈالر اپنی قدر 20 روپے تک کھو چکا ہے، ملک میں 23دن کا پرانا درآمد شدہ اسٹاک بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر حکومت نے ٹیکسز نہ لگائے تو ماہ وسط میں عوام کو بڑا ریلیف مل سکتاہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















