Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر 250 روپے سے نیچے آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کپڑے، چائے کی پتی، ٹائر، گھریلو آلات اور کاسمیٹکس اشیاء کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر پابندی برقرار رکھی جائے تو ملک کے کم از کم 20 فیصد معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔

شبر زیدی نے موجودہ کریک ڈاؤن پر آرمی چیف اور نگراں حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں کو ضائع نہ ہونے دیا جائے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیش گوئی کی تھی کہ ڈالر بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے اوپر گیا، ڈالر کی قیمت جلد 250 تک آنے والی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں