Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے انتہائی بری خبر آگئی

مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے انتہائی بری خبر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران منہگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک ہفتے میں منہگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ ہوئی، 19 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھے جبکہ 16 میں کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو جبکہ ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 11 روپے اضافہ ہوا۔

1 ہفتے کے دوران پیاز، انڈے، لہسن، آلو کی قیمتیں بھی بڑھیں اور تازہ دودھ، دہی، مٹن، خشک دودھ کے دام بھی بڑھے گئے۔

رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے منہگا ہوا، جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں پیٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا، دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل، گھی و دیگر اشیاء شامل ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں