Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آملیٹ بنانے کی عجیب و غریب ترکیب کی ویڈیو وائرل

آملیٹ جو کہ دنیا بھر میں ناشتے میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن کھانے کے حوالے سے عجیب و غریب تجربات سوشل میڈیا صارفین کے منفی تاثرات کا باعث بنتے ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے شہر بہار سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں آملیٹ بنانے کے لئے عجیب و غریب ترکیب کا استعمال کیا جارہا ہے۔

 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار نے پان مصالحہ کے پیکٹ کھولے اور انہیں انڈوں کے مرکب میں شامل کیا جس کے بعد انڈوں کو اچھی طریقے سے ہلایا گیا اور ایک گرم پین پر ڈال دیا گیا۔

بعدازاں اس مرکب پر ڈبل روٹی کے دو سلائس رکھ کر اسے اچھی طرح پکایا گیا اور اسے پلیٹ میں نکالنے پے بعد اس پر ہری چٹنی، کیچپ اور کچھ سبزیوں کے ساتھ  مکمل کر کے اسے کھانے کے لئے پیش کیا گیا۔

اس ویڈیو نے منفی طور پر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے جسے ایکس (ٹوئٹر) پر مہاسکرشیف نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں