Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانی کے اندر مائیکل جیکسن کے طرز کا ڈانس صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

دنیا بھر میں مائیکل جیکسن کا ڈانس بہت مشہور ہے اور جسے عام طور پر پرفارم کرنا بہت مشکل ہے لیکن پھر بھی ایک خاتون نے اسے پانی کے اندر پرفارم کر کے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کیا ہے۔

میامی سے تعلق رکھنے والی مشہور رقاصہ اور فری ڈائیور کرسٹینا ماکوشینکو کی پانی کے اندر مائیکل جیکسن کے طرز کا ڈانس کرنے کی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kristina Makushenko (@kristimakusha)

کرسٹینا ماکوشینکو نے اپنے اس منفرد ڈانس کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا ہے اور اس کو مشکل ترین قرار دیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر مائیکل جیکسن کے بہت سے شائقین سمیت دیگر صارفین نے بھی خاتون کی اس وائرل ڈانس ویڈیو پر ان کی قابلیت اور صلاحیت کو سراہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں