Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جبری لاپتاافراد کےاہلخانہ کومعاوضہ دینےسےمتعلق درخواستوں پرپیش رفت رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دس سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت عدالت نے جبری لاپتا افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟

ایس پی گلشن نے عدالت سے کہا کہ مجھے چند دن پہلے تفتیش سپرد ہوئی ہے، جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دیگر لاپتا افراد کا سراغ لگانے کے لیے جے آئی ٹی اور صوبائی ٹاسک فورس کو ٹاسک دے دیا اورچھ نومبر تک لاپتا افراد کا سراغ لگا کر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ نعیم شہراد، رضا احمد، محمد نعیم، طارق ،عارف حسین 2016 کے بعد مختلف اوقات میں لاپتا ہوگئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں