Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے، خواجہ آصف

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں پر قتل عام کر رہا ہے، حماس نے تحریک آزادی کی تحریک میں سنگ میل اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین جنگ پر ٹویٹ کیا جس میں نریندر مودی نے دہشت گردوں کے حق میں بیان دیا ، ایک دہشت گرد نے دوسرے دہشت گرد کے حق میں حمایت کی ہے۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کے سات سو افراد کی جانوں کی قربانی دے کر ہلاک کیا، اس وقت دنیا میں یوکرائن جنگ میں مزمت کرنے والے فلسطین کی جنگ میں ان کی زبانیں بند ہو جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی منافقت فلسطین اور کشمیر پر سامنے ہے جبکہ عراق ،یمن ،شام اور لیبیا کو تباہ کر دیا گیا ہے، مسلم امہ کو یک جا ہونا چاہئے۔

خواجہ محمد آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی فلسطین کا حق ہے، پاکستانی عوام کی محبت فلسطین کے ساتھ ہے اور جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہیں ہوں گے۔

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلامتی کونسل منافقت کونسل ہے، سلامتی کونسل فلسطین معاملے کو التوا میں رکھے گی، مسلم ممالک پر سلامتی کونسل کی کسی قراداد پر کوئی عمل نہیں ہوا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں