آئی ایم ایف نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے یوٹیلٹی اسٹورز سمیت حکومتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کرکے بی آئی ایس پی کا بجٹ بڑھایا جائے۔
وزارت انڈسٹریز نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی معیشت کیلئے نقصاندہ ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے۔
ذرائع انڈسٹریز پروڈکشن کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، نگران حکومت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















