پرندے اپنے پروں کی وجہ سے دوسرے جانوروں سے مختلف ہوتے ہیں، ان کا علی الصبح چہچہانا کسی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
پرندوں کے علی الصبح گائے گئے نغمے کائنات کی ہر شے کو دعوت دیتے ہیں کہ اٹھیں اور افق مشرق سے اُبھرتے ہوئے سورج اور اس کی فرحت بخش روشنی کا استقبال کریں۔
اس خالق کائنات کا شکر ادا کریں جس نے رات کی تاریکی کو دُور کر دیا اور خورشیدمنور کی روشنی اور حرارت سے زمین کی تمام مخلوقات کے لیے خزانۂ رزق کے دروازے کھول دیے۔
اب یہاں سوال یہ ہے کہ پرندے نقل مکانی کیوں کرتے ہیں؟ دراصل دنیا کے بہت سے خطوں میں موسم سرما نہایت شدید ہوتا ہے اور اس موسم میں وہاں خوراک اور پانی ناپید ہوجاتا ہے۔
ایسے موسم میں ان مقامات پر رہنے والے پرندے بھوک سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ چنانچہ ہلاکت سے بچنے کے لیے سرد علاقوں کے پرندے موسم سرما آنے سے پہلے کرئہ ارض کے ان خطوں کی طرف نقل مکانی کرجاتے ہیں جہاں موسم گرم اور مرطوب ہوتا ہے۔
زیادہ تر پرندے اسی قیام کے دوران انڈے دیتے اور اُنہیں سیتے ہیں کیونکہ گرم علاقوں میں خوراک وافر مقدار میں ہوتی ہے اور پرندوں کو اپنے بچوں کی پرورش کرنا آسان رہتا ہے۔
بعدازاں موسم گرما کی شدت آنے سے پہلے یہ پرندے واپس اپنے وطن کو پرواز کرجاتے ہیں کیونکہ اب وہاں کا موسم ان کے لیے معتدل اور خوشگوار ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















