پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کا بڑا بیان آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہم کنڈیشنز کے بارے میں پریشان نہیں ہونا چاہتے، بلکہ تمام میچز ایسے ہی کھیلنا چاہتے ہیں جیسے آج کا میچ کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر افغانستان نے اچھی باؤلنگ کر کے ہم پر دباؤ بڑھایا لیکن ہم نے اس دباؤ کا سامنا کر کے اپنی پارٹنر شپ قائم کی۔
روہت شرما نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف میچ میں بھی ایسا ہی کھیلیں گے جیسا افغانستان کے ساتھ میچ میں کھیلا ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے بلے باز موجود ہیں جو خوف کو ایک طرف رکھ کر کھیلتے ہیں اور جب آپ کے پاس آل راؤنڈر موجود ہوں تو وہ مختلف چیزوں کو خود ہی سنبھال لیتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















