چاول کی قیمتوں سے متعلق عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین ہول سیل گروسرز اسماعیل آگر کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے چاول کی فصل متاثر ہوئی تھی۔ رواں سال چاول کی بمپر کروپ ہوئی ہے۔ بمپر کروپ ہونے کی وجہ سے نیا چاول سستا ہوا ہے۔
اسماعیل آگر نے کہا کہ ایکسپورٹرز نے 3 بلین چاول کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ پچھلے سال بھی چاول کی اچھی ایکسپورٹ ہوئی تھی۔ اس بار پیداوار زیادہ ہونے سے چاول کی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ بھی پورا ہوگا۔
ایری 6 چاول 150 روپے کلو سے کم ہوکر 125 روپے پر آگیا۔ ایری 9 چاول بھی 30 روپے کمی سے 190 روپے کلو پر فروخت ہو رہا ہے۔
چھیاسی پرانا چاول 25 روپے کلو کمی سے 210 روپے پر آگیا۔ چھیاسی نیا چاول 207 روپے کلو سے کم ہو کر 161 روپے پر دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ سیلہ چاول 335 روپے کلو سے کم ہوکر 260 روپے پر آگیا۔ باسمتی چاول 370 سے کم ہوکر 250 روپے کلو پر آگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















