Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے گیارویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

چنئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کیویز نے بیٹنگ کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ صرف 12 رنز کے مجموعی اسکور پر رچن رویندرا 9 رنز بنانے کے بعد مستفیض الرحمان کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ جس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ڈیوڈ کونوے کے ساتھ 80 رنز کی شراکت قائم کی۔ کونوے 45 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کا شکار بنے۔

کین ولیمسن نے ڈیرل مچل کے ساتھ 108 رنز کی شراکت قائم کی ۔ اس دوران ولیمسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 78 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے تاہم ڈیرل مچل 89 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیشی اوپننگ بلے بازوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کی پہلی ہی گیند پر لٹن داس صفر پر پویلین لوٹے۔

دیگر بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکے۔ تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30، نجم الحسن 7، توحید ہردوئے 13، تسکین احمد 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے 96 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم شکیب 40 اور مشفق الرحیم 66 رنز بناکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے دو دو، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں