مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے مجموعی شرح 38.28 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 7 روپے مہنگے ہو گئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، 800 گرام نمک کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مٹن، بیف، آلو اور پیاز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، چینی کی فی کلو قیمت 7 روپے کم ہوئی، دال چنا 5 روپے، دال مونگ 7 روپے، دال ماش 8 روپے فی کلو سستی ہوئی۔
زندہ مرغی کی قیمتوں میں 6 روپے اور چاول کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ رواں ہفتے 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















