Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاولوں کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

ملک میں چاولوں کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سال چاول کی زیادہ کاشت کے باعث قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

چاول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد چاول 25 فیصد تک سستے ہوگئے ہیں۔

اری 6 چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، جو اب 125 روپے فی کلوگرام پر دستیاب ہے جبکہ اری 9 چاول 30 روپے کی کمی کے بعد 190 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح 86 پرانے چاول کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی جس سے اس کی قیمت 210 روپے فی کلو تک گرگئی جبکہ 46 روپے کی کمی کے بعد اب 86 نئے چاول کی قیمت 161 روپے فی کلو ہے۔

سیلا چاول جس کی قیمت پہلے 335 روپے تھی، اب 260 روپے فی کلو ہے، اور باسمتی چاول، جو 370 روپے تھا، اب 250 روپے فی کلو ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں