Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خاتون کی میک اپ آرٹ میں مہارت نے صارفین کو چونکا دیا

آج کی دور میں ہر کوئی اپنا ہنر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہوا نظر آتا ہے اسی طرح ایک خاتون نے اپنے میک اپ آرٹ کی مہارت سے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جنہیں آرٹسٹ ممی چوئی کے نام سے جانا جاتا ہے، ان کی پوسٹ کافی وائرل ہورہی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MIMI CHOI (@mimles)

ممی چوئی اپنے جسم اور چہرے کو کینوس کے طور پر استعمال کرتی ہیں اور میک اپ آرٹ کی مدد سے شاہکار بناتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

آرٹسٹ کی حالیہ ویڈیوز میں انہوں نے اپنے چہرے کو کچھ اس طرح پینٹ کیا جیسے اس کا ہاتھ اس کے اپنے چہرے سے نکل رہا ہو لیکن قریب سے معائنہ کرنے پر یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ درحقیقت آرٹ ورک کا ایک شاندار نمونہ ہے۔

آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصور بڑی حد تک ایک فنکار کی تصویروں سے متاثر ہے جو انسٹاگرام پر ماکو وائس کے نام سے جاتا ہے۔

ممنی چوئی کی اس حیرت انگیز ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے جبکہ کچھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل یقین ہنر قرار دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں